• جنوری 28, 2022

بالی وڈ گلوکارہ شالملی کھولگڑے نے مسلمان دوست سے شادی رچا لی

ممبئی: بالی وڈ گلوکارہ شالملی کھولگڑے نے مسلمان دوست فرحان شیخ کو زندگی کا ساتھی بنا لیا۔

شالملی بالی وڈ کی کئی نامور فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگا چکی ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا پر شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے گھر میں ہی شادی رچائی جس میں اہلخانہ ، چند کزنز اور قریبی رشتے دار موجود تھے۔ گلوکارہ نے بتایا کہ شادی کے موقع پر نکاح کا انگریزی ترجمہ پڑھا گیا، دلہا کے بہنوئی نے دعا اور سورہ فاتحہ پڑھی۔

فرحان شیخ کے سوشل میڈیا اکاونٹ کے مطابق وہ ساونڈ انجینئر ہیں، گلوکارہ کے پرستاروں نے ان کیلئے شادی کی بھرپور خوشیوں کی تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد دی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

انیل کپور کا اپنی بیوی کو چھوڑ کر کنگنا رناوت سے شادی کی خواہش کا اظہار

Read Next

ظاہر جعفر ذہنی مریض ہے: مرکزی ملزم کے میڈیکل ٹیسٹ کیلئے درخواست دائر

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے