• اپریل 16, 2021

بالی وڈ اداکارہ آریابینر جی کی اپنے گھر پر’’ پراسرار موت ‘‘

کولکتہ:بھارتی اداکارہ دیودتا بینر جی المعروف آریا بینرجی پراسرار طور پر اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائی گئیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 35 سالہ آریا بینرجی پراسرار موت کی شکار ہو گئیں، وہ اپنے اپارٹمنٹ میں اکیلی رہتی تھیں جب کہ ان کی ایک بہن سنگاپور میں رہائش پذیر ہے ۔پولیس کا کہناہے کہ نوکرانی نے گزشتہ صبح دروازہ نہ کھولنے پر پڑوسیوں اور پولیس کو آگاہ کیاتھا ، جب اپارٹمنٹ کا دروازہ توڑا گیا تو اندر اداکارہ کی لاش پڑی ہوئی تھی جبکہ فرش پر شراب کی کئی بوتلیں پڑی ہوئی ملیں۔ فرانزک ماہرین کا کہنا ہے کہ آریا کے ناک سے خون بہہ رہاتھااوراس نے قے بھی کی ہوئی تھی ۔پولیس نے اداکارہ کی لاش پوسٹمارٹم کے لئے بھجوا کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

دورہ نیوزی لینڈ: قومی ٹیم کے جیتنے کے امکانات بہت کم ہیں: انضمام الحق

Read Next

امریکہ میں‌ خام تیل کے نرخوں میں 3.6فیصد اضافہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے