• ستمبر 26, 2021

بالی ووڈ کی اداکارہ ملیکا شروات نے پہلی بار بھارت چھوڑنے کی شرمناک وجہ بتا دی

بالی ووڈ سمیت بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی بھارتی بولڈ اداکارہ ملیکا شراوت کا کہنا ہے کہ انہوں نے کچھ عرصے کے لیے ملک چھوڑنے کا فیصلہ کیا کیونکہ میڈیا کا ایک خاص طبقہ انہیں “گری ہوئی عورت” کے طور پر پیش کرتا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک حالیہ انٹر ویو میں بولڈ اداکارہ ملیکا شروات نے کہا کہ اسکرین پر بوسہ دینے اور مختصر لباس پہننے پر میڈیا نے مجھے’گری ہوئی عورت‘بنا کر پیش کیا لیکن اب بھارتی معاشرے میں سوچ تبدیل ہوئی ہے ، لوگوں میں زیادہ برداشت کا رویہ پیدا ہو گیا ہے ۔

ملیکا شروات نے کہا کہ مردوں سے کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوا اور میڈیا میں بھی خواتین نے مجھے نشانہ بنایا، میڈیا میں ایک خاص طبقے نے مجھے ڈرایا اور ہراساں کیا۔ان کا کہنا تھاکہ بالی ووڈ کے مردوں کو میرے ساتھ کبھی پریشانی نہیں ہوئی، مردوں نے ہمیشہ میری تعریف کی ہے لیکن میں سمجھ نہیں سکی کہ یہ خواتین میرے خلاف کیوں ہیں اور میرے لیے اتنی گندی سوچ کیوں رکھتی ہیں۔

ملیکا شروات نے کہا کہ اس وجہ سے میں نے بھارت کو چھوڑ دیا کیونکہ میں کچھ وقت  کے لیے بریک لینا چاہتی تھی۔اپنے انٹرویو کے دوران ملیکا شروات کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے فلموں میں آنے کا ارادہ کیا تھا تو والد نے کہا تھا کہ یہ فلموں میں جاکر خاندان کا نام بدنام کرے گی، میں اس سے لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں۔

انہوں نے بتایاکہ ان کا اصلی نام ریما لامبا تھا، جو انہوں نے بدل کر ملکہ شراوت رکھ لیا تھا۔

بولڈ اداکارہ نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ انہوں نے اپنے والد سے کہہ دیا کہ آپ کیا مجھ سے لاتعلقی کا اعلان کریں گے میں ہی آپ کے نام سے لاتعلقی کا اعلان کرتی ہوں۔

View this post on Instagram

A post shared by Mallika Sherawat (@mallikasherawat)ملیکا کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے والد سے کہا کہ آپ میرے والد ہیں، میں آپ کی عزت کرتی ہوں، آپ سے بہت پیار کرتی ہوں، لیکن میں آگے زندگی میں اپنے نام کے ساتھ اپنی ماں کا نام استعمال کروں گی۔

انہوں نے کہاکہ ان کی والدہ کے نام کے ساتھ شادی سے قبل “شراوت” تھا تومیں نے فلمی دنیا میں قدم  رکھتے ہی اپنا نام تبدیل کر کے ملکہ شراوت رکھ لیا جو کہ آج تک میری پہچان ہے۔اہلِ خانہ کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں ملیکا کا کہنا تھا کہ اتنے سال گزرنے کے ساتھ ساتھ رشتوں میں کڑواہٹ کم ہوگئی ہے۔ میں یہ نہیں کہوں گی کہ تعلقات بہت اچھے ہوگئے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سب میں نرمی آگئی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Mallika Sherawat (@mallikasherawat)واضح رہے کہ ملیکا شروات نے 2002 میں فلمی کیریئر کا آغاز کیا تاہم انہیں شہرت 2004 کی ہارر رومانٹک فلم ’مرڈر‘ سے ملی، وہ اب تک 3 درجن سے زائد فلموں میں جلوہ گر ہو چکی ہیں ملکہ شراوت نے 2016 میں چینی فلم میں بھی اداکاری کا لوہا منوایا تھا۔ملیکا شروات نے اپنے فلمی کیریئر میں متعدد آئٹم سانگس پر بھی شاندار پرفارمنس کی، ان کے مشہور گانوں میں ’جلیبی بائی، شالو کے ٹھمکے، لیلیٰ اور گاگھرا‘ شامل ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

حسن علی اپنی والدہ کے ساتھ رشتہ دیکھنے پہنچ گئے ۔۔ نئی ویڈیو نے سب کے ہوش اڑا دیے

Read Next

محمد علی اور میلکم ایکس کی ’متاثر کن‘ دوستی پر مبنی فلم ’بلڈ برادرز‘

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے