• ستمبر 19, 2021

بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑہ کو بیٹی کی خواہش

ممبئی:  بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑہ نے کہا ہے کہ وہ ایک بیٹی کی ماں بننا چاہتی ہیں۔ ان کے اس بیان میں میڈیا میں ہلچل مچا دی ہے۔

خیال رہے کہ ملائیکہ اروڑہ اور ارباز خان کے درمیان 2017ء میں علیحدگی ہو گئی تھی، ان دونوں کا ایک بیٹا ارحان ہے جس کی عمر لگ بھگ 18 سال ہے۔

اپنے ایک حالیہ بیان میں ملائیکہ اروڑہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے سے بارہا بات کی کہ انھیں ایک بچی کو گود لے لینا چاہیے تاکہ اس کی اچھی طرح سے دیکھ بھال کرکے اسے پروان چڑھا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ میری خود کی یہ دلی خواہش ہے کہ کاش میں ایک بیٹی کی ماں بن سکتی۔

خیال رہے کہ ملائیکہ اروڑہ ان دنوں معروف فلم سٹار ارجن کپور کیساتھ دیکھی جا رہی ہیں۔ دونوں کی محبت کے قصے بالی ووڈ میں زبان زد عام ہیں۔ دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں لیکن انہوں نے ابھی تک شادی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

ملائیکہ کہتی ہیں کہ کسی بھی ماں کے لیے بچوں کے ساتھ رہنا بہت خوبصورت ہوتا ہے۔ لڑکیوں سے بھرا خاندان اور اب ہم سبھی کے لڑکے ہیں تو مجھے ایک لڑکی کی یاد آتی ہے، میں اپنے بیٹے ارحان سے بہت پیار کرتی ہوں لیکن کاش میری بھی ایک بیٹی ہوتی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے کئی دوستوں نے بچوں کو گود لیا ہے اور یہ واقعی حیرت انگیز ہے کہ بچے ہماری زندگیوں میں خوشیاں لاتے ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ میں اپنے بیٹے ارحان کے ساتھ بہت سی چیزوں پر بات چیت کرتی ہوں جیسے ہمیں کسی دن کسی بچے کو گود لینا چاہیے اور اسے ایک خاندان اور گھر دینا چاہیے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

عائشہ عمر چار بہن بھائی، ایک بہن اور ایک بھائی سوتیلا

Read Next

کراچی: افغانستان سے تربیت یافتہ 2دہشتگرد گرفتار، بارودی مواد اور ڈیٹونیٹر وائرز برآمد

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے