• مئی 26, 2022

بالی ووڈ اداکارائیں جو فلم کا معاوضہ کروڑوں لیتی ہیں

ممبئی: بالی ووڈ میں اس وقت جس اداکارہ کی سب سے زیادہ ڈیمانڈ ہے وہ دپیکا پڈوکون ہیں۔ دپیکا پڈوکون ایک فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 15 کروڑ روپے لیتی ہیں۔

دپیکا پڈوکون کے بعد اداکارہ عالیہ بھٹ دوسرے نمبر پر بالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ ہیں۔ وہ بھی ایک فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 15 کروڑ روپے لیتی ہیں۔ بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اور کرینہ کپور 12 کروڑ، پریانکا چوپڑا اور انوشکا شرما 8 کروڑ، شردھا کپور 7 کروڑ روپے معاوضہ لیتی ہیں۔

اسی طرح اداکارہ تاپسی پنوں 5 کروڑ، ودیا بالن اور کریتی سینن 4 کروڑ اور کیارہ ایڈوانی اور جیکولین فرنینڈس ڈھائی کروڑ روپے معاوضہ لیتی ہیں۔ اداکارہ دیشا پٹانی، جھانوی کپور اور سارہ علی خان ایک فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 2 کروڑ روپے لیتی ہیں جب کہ اننیا پانڈے کا معاوضہ ڈیڑھ کروڑ ہے۔

Read Previous

آسٹریلیا کیخلاف کراچی میں قومی ٹیسٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری

Read Next

خبروں میں رہنے کیلئے کسی پرتنقید نہیں کرتی: یشما گل

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔