• اکتوبر 7, 2022

بارودی مواد برآمدگی کیس، دو ملزمان کو عمر قید کی سزا

لاہور: انسداددہشت گردی عدالت نے بارودی مواد برآمدگی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔

انسداد دہشتگردی خصوصی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے بارودی مواد برآمدگی کیس کا فیصلہ سنایا۔

پراسیکیوٹر کی جانب سے بتایا گیا کہ ملزم محب اللہ اور طیب حنیف کو دھماکہ خیز مواد رکھنے کے کیس میں سزا سنائی گئی ، دونوں کیخلاف سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر رکھا تھا۔

پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم محب اللہ پر تبلیغی جماعت کے اجتماع میں دھماکہ کرنے کا الزام عائد ہے جسکا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے، سی ٹی ڈی نے چالان عدالت میں پیش کیا تھا، ملزم پر رائے ونڈ دھماکہ میں معاونت کا الزام ہے جبکہ تبلیغی جماعت حملہ کیس 9 فروری کو زیر سماعت ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پاکستان، سعودی مشترکہ فوجی مشقیں شروع

Read Next

یئر چیف ظہیر احمد سدھو سے کرغز فضائیہ کے سربراہ کی ملاقات

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔