• اکتوبر 26, 2020

بارشوں سے ڈوبے شہر قائد پر سیاست نہیں کرنی چاہئے: شہباز شریف

کراچی: شہباز شریف نے کہا ہے کہ بارشوں سے ڈوبے شہر قائد پر سیاست نہیں کرنی چاہئے، وفاق بتائے سندھ کیلئے اربوں روپے کے فنڈز کہاں ہیں، کراچی کی روشنیوں کو کسی صورت مدہم نہیں ہونے دینگے، حکومت کے جو سکینڈل ان کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔

بعدازں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور صدر ن لیگ میاں شہباز شریف کراچی سمیت سندھ میں بارشوں کی تباہی سے متاثر ہونے والے خاندانوں سے یکجہتی کیلئے شہر اقتدار پہنچے، سینئر رہنما احسن اقبال اور مریم اورنگزیب بھی ہمراہ تھیں۔

ایئر پورٹ پر ن لیگ کے مقامی رہنماوں اور کارکنوں نے شہباز شریف کا استقبال کیا، کارکنوں نے گل پاشی کی اور نعرے بھی لگائے۔ شہباز شریف ایئر پورٹ سے قائد آباد خلدآباد پہنچے، جہاں کیمپ میں بارش سے متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے گلستان جوہر میں بارشوں کے دوران دیوار گرنے سے ہلاکتوں پر سوگوار خاندان سے بھی ملاقات کی۔ قائد حزب اختلاف نے حالیہ بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے اور مختلف حادثات میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

شوگر کمیشن رپورٹ کالعدم قرار دینے کا سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل

Read Next

‘شہباز شریف شوبازی کیلئے کراچی جا سکتے ہیں، عدالت آتے وقت صحت خراب ہو جاتی ہے’

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے