• جنوری 28, 2022

بارباڈوس برطانوی بادشاہت سے نکل کر آزاد جمہوریہ بن گیا

بریج ٹاون: کیریبئن جزیرے بارباڈوس 400 سال بعد برطانوی عمل داری سے آزاد ہو کر دنیا کا باضابطہ نیا جمہوری ملک بن گیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈیم سینڈرا میسن نے جمہوریہ باربا ڈوس کی پہلی صدر کی حیثیت سے خطاب میں کہا کہ بارباڈوس نے بطور آزاد مملکت ایک پیچیدہ، منقسم اور پرآشوب دنیا میں اپنا سفر شروع کر دیا ہے۔ہمار ا ملک بڑے خوابوں کے حصول کیلئے جدوجہد کرے گا۔

اس موقع پر برطانوی شہزادہ چارلس بھی الوداعی تقریب میں شریک ہوئے، واضح رہے کہ پاکستان ، بھارت، ملائشیا، مالدیپ، نائجیریا سمیت متعدد ممالک نے انگیریز سامراج کے خلاف جدوجہد کے بعد آزادی حاصل کی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پی ایس ایل 7، بابراعظم کراچی کنگز کےکپتان بن گئے

Read Next

سندھ اور بلوچستان کے سی این جی سٹیشنزکو ڈھائی ماہ کیلئے بند کردیا گیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے