• دسمبر 8, 2021

باجوڑ: ڈیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر بم حملہ، 2 اہلکار شہید

باجوڑ: باجوڑ کی تحصیل سلارزی کے علاقہ راغگان میں ڈیم پر مامور پولیس اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا، جس میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

ایس ایچ او قابل شاہ اور ڈی پی او باجوڑ عبدالصمد جائے وقوعہ پہنچ گئے تاہم ریموٹ کنٹرول بم حملے کی مزید تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ ڈی پی او کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا اور تفتیش شروع کر دی ہے۔ شہید پولیس اہلکاروں میں حوالدار اور سپاہی شامل ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

حیدرآباد: پولیس کی کارروائی، کروڑوں کی افیون اسمگل کرنے کی کوشیش ناکام

Read Next

سانحہ ماڈل کی نئی جے آئی ٹی کے خلاف درخواستیں 29 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے