• ستمبر 26, 2022

بابر نے ہمیں کراچی ٹیسٹ جیتنے نہیں دیا: آسٹریلوی کوچ

لاہور: آسٹریلیا کرکٹ ٹیم  کے کوچ اینڈریو میکڈانلڈ بھی قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی اننگز کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

اینڈریو میکڈانلڈ نے کہا کہ کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو کریڈٹ جاتا ہے اور خاص طور پر بابراعظم نے شاندار اننگز کھیلی اور ہمیں جیتنے نہیں دیا جب کہ کراچی ٹیسٹ کے پانچویں روز بہت مواقع ملے لیکن ان سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔

اینڈریو میکڈانلڈ  نے عندیہ دیا کہ مچل اسٹارک سیریز کا فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں کھیلیں، سمجھتا ہوں کہ اگر مچل اسٹارک تازہ دم رہتے ہیں تو تیسرا ٹیسٹ کھیلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تیسرے ٹیسٹ سے پہلے ہمیں چار روز ملے ہیں اور ہمارے پاس بنچ اسٹرنتھ بھی اچھی ہے، جو کھلاڑی نہیں کھیلے وہ مکمل تیار ہیں ان کا آپشن ہمارے پاس موجود ہے، ہم ہر دفعہ پچ کا جائزہ لیتے ہیں اس مرتبہ بھی قذافی اسٹیڈیم کی پچ دیکھیں گے۔

آسٹریلوی کوچ  کا کہناتھا کہ لیگ اسپنر مچل سوئپسن نے اچھی بولنگ کی اور کئی چانسز نکالے، اب قذافی اسٹیڈیم جا کر دیکھیں گے کہ وہ کس قدر پلان میں شامل ہیں،  ہم کنڈیشنز کا جائزہ لیں گے اور درست فیصلے کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پاکستان میں پندرہ دن کی ٹیسٹ کرکٹ میں سے دس روز اچھی کرکٹ کھیلی، کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے، انہیں علم ہے کہ اب آخری ٹیسٹ میچ ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

جوبائیڈن نے پیوٹن کو ’جنگی مجرم‘ قرار دیدیا

Read Next

جمائما گولڈ اسمتھ زخمی ہوگئیں

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔