• اکتوبر 30, 2020

بابر اعظم کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ تک کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ

لاہور:پی سی بی نے مختصر فارمیٹ کے پاکستانی کپتان بابراعظم کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ تک قیادت کے منصب پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی ہے۔میڈیا  رپورٹ کے مطابق ان کی تقرری ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ دو ہزار بیس تک کی گئی تھی جسے کوویڈ 19کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا جوآئندہ برس کھیلا جائے گا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اب بابر اعظم آئندہ برس ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ تک فرائض نبھائیں گے جن کی باضابطہ تقرری کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وہ پاکستان آنے والی زمبابوین ٹیم کیخلاف پہلی مرتبہ ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کولون انڈور ٹینس کوارٹرز فائنل عصام الحق قریشی جمعہ کو ایکشن میں نظر آئیں گے

Read Next

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ،کھلاڑی سے مبینہ بکی کا رابطہ،پی سی بی کی تصدیق

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے