• جنوری 22, 2021

بابر اعظم نے سابق کپتان محمد یوسف کو اپنا آئیڈیل قرار دیدیا

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ‏میرے آئیڈیل سابق کپتان اور عظیم بیٹسمین محمد یوسف ہیں، وہ کلاسیکل بیٹسمین ہیں، انکی بیٹنگ دیکھ کر ہمیشہ لطف اندوز ہوا ہوں۔

بابر اعظم نے کہا کہ میں اچھے ریڈ بال کرکٹر کے طور پر پہچانا جانا چاہوں گا، ‏ جب میں رنز نہیں کرتا تو بنیادی چیزوں پر دھیان دیتا ہوں، ‏ میں ہمیشہ مثبت رہتا ہوں اور صورتحال کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں، میں اپنے آوٹ ہونے اور غلط شاٹس کو ضرور دیکھتا ہوں۔

کپتان نے کہا ہے کہ ‏ میں نیٹ سیشنز کی منصوبہ بندی ایک رات پہلے شروع کر دیتا ہوں، ‏ میری زمہ داریاں دوسرے کھلاڑیوں سے زیادہ ہیں،اسی کے مطابق پلان کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‏جب میرا کسی سے موازنہ کیا جاتا ہے تو مجھے اچھا لگتا ہے، ‏ میں اپنے لیے اہداف اور چینلجز مقرر کرتا ہوں۔

بابر اعظم نے کہا ہے کہ ‏مجھے پاکستان کے لیے میچز جیتنے ہیں تاکہ اس سے ٹیم کو بھی فائدہ ہو، ‏ ٹاپ پانچ بیٹسمینوں میں رہنا ا چھا لگتا ہے، ‏ پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے تسلسل کے ساتھ پرفارم کرنا پڑتا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

دورہ نیوزی لینڈ، کورونا کیسز میں پھنسے شاہینوں کو کل سے ٹریننگ کی اجازت ملنے کا امکان

Read Next

فارمولا ون بحرین گراں پری میں حادثہ، گروسجین کی کار بیرئر سے ٹکرا گئی، ہسپتال منتقل

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے