• اپریل 14, 2021

بابر اعظم نے دنیا بھر کے بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیا

اکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور ورلڈ ریکارڈ قائم کرتے ہوئے دنیا بھر کے بلے بازوں کو پیچھ چھوڑ دیا ہے۔ 

بابر اعظم نے سب سے کم صرف 76  اننگز میں 13 سنچریاں بنا کر کم ترین اننگز میں 13  سنچریاں بنانے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

ومی کرکٹ ٹیم کے کپتان 76 اننگز میں 13 سنچریاں بنا کر پہلے، جنوبی افریقی کھلاڑی ہاشم آملہ 83 اننگز میں 13 سنچریاں بنا کر دوسرے جبکہ بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی 86 اننگز میں 13 سنچریاں بنا کر تیسرے نمبر پر ہیں۔

جنوبی افریقی کھلاڑی کوئنٹن ڈی کاک 86 اننگز میں ہی 13 سنچریاں بنا کر چوتھے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ پانچواں نمبر 91 اننگز میں 13  سنچریاں بنانے والے آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کا ہے۔

گزشتہ روز جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میں کپتان بابراعظم کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

سوپر اسپورٹس پارک میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا گیا 274 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر اننگز کے آخری اوور میں حاصل کیا۔

قومی ٹیم کی جانب سے کپتان بابراعظم 103، امام الحق 74، اور محمد رضوان 45 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے نوکیا نے 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

اس سے پہلے پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی جو کہ پاکستان کے حق میں بہتر ثابت ہوئی۔ جنوبی افریقہ کے 4 کھلاڑی 55 کے مجموعی اسکور پر پویلین واپس لوٹ گئے۔

 

تاہم ونڈر ڈیوسن اور ڈیوڈ ملر نے ٹیم کو سنبھالا دیا اور چھٹی وکٹ کے لیے 121 رنز کی شراکت داری قائم کی۔

ونڈر ڈیوسن نے اپنے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی، وہ 123 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ اور حارث رؤف دو، دو وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کی ضمانت منظور

Read Next

کتے نے صحافی کا مائیک چھین لیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے