• مئی 23, 2022

بابر اعظم اور محمد رضوان آج آمنے سامنے ہوں گے

پی ایس ایل 7 میں آج کراچی کنگز جیت کی تلاش میں  ملتان سلطانز سے ٹکرائے گی، میگا ایونٹ میں کراچی کنگز مسلسل سات میچ ہار چکی ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان محمد رضوان آج ایک بار پھر مد مقابل آئیں گے، اس سے  پہلے میچ میں ملتان سلطانز، کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دے چکی ہے۔

ملتان سلطانز  نے کراچی کنگز کی جانب سے دیا گیا 125 رنز کا ہدف اننگز کے آخری اوور میں حاصل کر لیا تھا۔ نشینل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

یاد رہے پی ایس ایل 7 میں کراچی کنگز 7 میچ کھیل کر اپنی جیت کا اکاونٹ ابھی تک نہیں کھول سکی، اور ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کی ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

آئر لینڈ سے ہارنے والی نیپالی ٹیم کے وکٹ کیپر نے دل جیت لیے

Read Next

2 سال پہلے انتقال کر جانے والے شخص کی ضمانت کی درخواست خارج

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے