• مارچ 2, 2021

بابراعظم بطور ٹیسٹ کپتان پہلے امتحان میں کامیاب، پاکستان نے کراچی ٹیسٹ جیت لیا

کراچی: بابر اعظم بطور ٹیسٹ کپتان پہلے امتحان میں کامیاب، پاکستان نے کراچی ٹیسٹ جیت لیا۔ جنوبی افریقا نے پاکستان کو جیت کے لیے 88 رنز کا آسان ہدف دیا جو پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

جنوبی افریقا کی جانب سے دیے گئے آسان ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 3 وکٹیں گنوایں۔ عمران بٹ 12، عابد علی 10 اور کپتان بابراعظم 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اظہر علی 31 اور فواد عالم 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

نعمان علی ڈیبیو میچ میں ہی ایک اننگز میں 5 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے، جو ڈیبیو میچ میں 5 وکٹیں لینے والے 12 ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔ یاسر شاہ نے 4 شکار کئے جبکہ حسن علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ یاسر شاہ اور نعمان علی نے میچ میں 7، 7 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں فواد عالم نے سنچری، اظہر علی اور فہیم اشر ف نے نصف سنچریاں بنائیں۔

 

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

‘31 جنوری تک ویکسین پاکستان پہنچ جائے گی، چین نے یقین دہانی کرا دی’

Read Next

حکومتی اوراتحادی اراکین کی موجیں لگ گئیں

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے