• دسمبر 7, 2021

بابا گرو نانک کا یوم پیدائش، 3 ہزار بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری

اسلام آباد: پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن نے اپنے ملک کے سکھ یاتریوں کو بابا گرو نانک کے 552 ویں یوم پیدائش کے موقع پر تقریباً 3 ہزار ویزے جاری کر دیئے۔ بھارت کے سکھ یاتری 17 سے 26 نومبر 2021ءتک بابا گرو نانک کے 552 ویں یوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

پاکستان میں اپنے قیام کے دوران سکھ یاتری ننکانہ صاحب میں گردوارہ جنم استھان اور کرتارپور میں گردوارہ دربار صاحب سمیت مختلف گردواروں کی یاترا کریں گے۔سکھ یاتریوں کو یہ ویزے مذہبی مقامات کے دوروں کے حوالے سے 1974ءکے پاکستان ۔ انڈیا پروٹوکول کے تحت جاری کئے گئے ہیں اس پروٹوکول کے تحت بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات کے لئے بھارت کے سکھ یاتریوں کو 3 ہزار ویزے جاری کئے جاتے ہیں۔بھارت کے علاوہ دیگر ممالک میں مقیم ہزاروں سکھ یاتری اس تقریب میں شرکت کے لئے پاکستان آئیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے سکھ یاتریوں کی سہولت کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں جن میں بابا گرو نانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر نومبر 2019ءمیں ویزا فری کرتارپور صاحب راہداری کھولنے کا تاریخی اقدام بھی شامل ہے۔

گردوارہ کرتارپور صاحب کمپلیکس کا نیا اور شاندار کمپلیکس پاکستان کے عوام اور پاکستانی قیادت کی جانب سے بھارت اور دنیا بھر میں مقیم سکھ کمیونٹی کے لئے تحفہ ہے۔بھارت میں پاکستان ہائی کمیشن نے سکھ مذہب کے بانی کے 552 ویں جنم دن کے موقع پر بھارت اور دنیا بھر کی سکھ برادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ہائی کمیشن نے اس موقع پر پاکستان آنے والے زائرین کی یاترا کے لئے پرمسرت تمناﺅں کا اظہار کیا ہے۔زائرین کو زیادہ سے زیادہ ویزوں کا اجراءحکومت پاکستان کی پاکستان میں مذہبی مقامات کی زیارت کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

غیرملکیوں کو شناختی کارڈز جاری کرنے پر نادرا کی تحقیقات جاری

Read Next

سعد رضوی سمیت دیگر کارکنوں کیخلاف 40 مقدمات واپس لینے کا فیصلہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے