• نومبر 29, 2021

بابا گرونانک کا یوم پیدائش، سکھ یاتریوں کو تقریبات میں شرکت کی اجازت

لاہور: پاکستان نے دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کو بابا گرونانک کے یوم پیدائش پر ہونے والی تقریبات میں شرکت کی خصوصی اجازت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بابا گرو نانک کا 552 واں یوم پیدائش 17 سے 26 نومبر تک منایا جا رہا ہے، پاکستان نے دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کو تقریبات میں شرکت کی خصوصی اجازت دے دی ہے، بھارت، امریکا، برطانیہ، افغانستان اور کینیڈا اور دیگر ممالک سے سکھ یاتری تقریبات میں شرکت کریں گے۔

افغانستان سے سکھ طورخم بارڈر کے راستے پاکستان پہنچے ہیں، دس سکھ یاتری طورخم کے رستے پاکستان میں داخل ہوئے، سکھ یاتریوں میں 4 مرد اور 6 خواتین شامل ہیں، سکھ یاتریوں کا پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ سکھ برادری کے مذہبی جذبات کا خیال رکھا، سکھ برادری کو ہمیشہ مذہبی رسومات ادار کرنے کی اجازت دی گئی۔

دوسری طرف بھارتی سکھ یاتری 17 نومبر کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچیں گے، تقریبات کے دوران سکھ یاتری دربار کرتارپور صاحب بھی جائیں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

دھرتی کو جنت بنانے کیلئے صبر اوربرداشت کی ضرورت ہے:آصف زرداری

Read Next

ن لیگ کا رانا شمیم کے انکشافات کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کا اعلان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے