• نومبر 30, 2020

بائیڈن کو ووٹ دیا تو خوشیاں برباد ہو جائیں گی: ٹرمپ، بائیڈن کی معروف ٹی وی شو میں شرکت

واشنگٹن: صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر امریکیوں نے جوبائیڈن کو ووٹ دیا تو ان کی پڑھائی اور خوشیاں برباد ہو جائیں گی۔ معروف ٹی وی شو میں جوبائیڈن کی اچانک آمد سے ماحول خوشگوار ہو گیا۔ امریکی صدارتی انتخابات میں چند روز باقی رہ گئے، ریاست ایری زونا میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا۔ اگر آپ نے بائیڈن کو ووٹ دیا تو آپ کی پڑھائی اور خوشیاں برباد ہو جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بائیڈن نوکریوں کے خاتمے، لاک ڈاؤن اور مشکلات کا امیدوار ہے جبکہ وہ ویکسین، جابز اور خوشحالی کے امیدوار ہیں۔ ٹرمپ کے جلسے میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ صدر تقریر کے بعد رقص کرنا نہیں بھولے۔ دوسری طرف معروف ٹی وی شو میں ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن کی اچانک آمد سے ماحول خوشگوار ہو گیا۔ انہوں نے اس موقع پر پروگرام میں شریک معمر خاتون سے بات چیت کی اور انہیں اپنی والدہ جیسا قرار دیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

یورپ دوبارہ صلیبی جنگیں چاہتا ہے: طیب اردوان

Read Next

پاکستان اور زمبابوے کے مابین پہلا ون ڈے کل راولپنڈی میں کھیلا جائے گا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے