
اسلام آباد:سابق وزیر اعظم اور لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اے پی سی کے بعد ساری اپوزیشن نیب کے چکر لگا رہی ہوگی،آٹا چینی سکینڈل میں 400 ارب کی کرپشن نیب کو نظر نہیں آتی،نیب جو کر رہا ہے اس کی حقیقت پورے پاکستان پر واضح ہوچکی ،شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کیس صرف آواز دبانے کیلئے بنائے جاتے ہیں،نیب اپوزیشن کو دبانے میں مصروف ہے ملکی معیشت تباہ ہوگئی اور بے روزگاری بڑھ گئی کسی حکومتی ادارے میں اعلیٰ تعلیم یافتہ آدمی کام کرنے کو تیار نہیں جہاں اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں پر عمل نہ کیا جائے وہ ملک ترقی نہیں کرسکتا جھوٹے مقدموں کا کوئی سر پیر نہیں ،لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نیب گردی کی وجہ سے انتظامی ڈھانچہ مفلوج ہوچکا ڈھائی سال ہونے کو ہیں نیب نے نارووال سپورٹس پر انکوائری شروع کی لیکن ابھی تک ریفرنس دائر نہیں ہوسکا ،سپورٹس کمپلیکس کا سارا سامان تباہ ہوچکا،چھوٹے مقدمات کی وجہ سے پاکستان انتظامی ڈھانچی سے محروم ہوگیا، عمران خان ایجنڈا فقط انتقام اور حسد ہے
0 Reviews