• اکتوبر 29, 2020

اے پی سی: بلاول نے اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک قمر زمان کو سونپ دیا

لاہور: بلاول بھٹو زرداری نے اے پی سی کو کامیاب بنانے کے لیے پنجاب میں اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کا خصوصی ٹاسک قمرالزمان کائرہ کو سونپ دیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی سیاسی و معاشی انتہائی خراب صورتحال کے پیش نظر اگر ہم اپوزیشن عوام کو سڑکوں پر نہ لائی تو جہاں موجودہ حکمران قصوروار ہوں گے وہاں عوام اپوزیشن جماعتوں کو بھی معاف نہیں کریگی۔

ذرائئع کا یہ کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے رہنماؤں نے بھی قیادت کو مشورہ دیا ہے کہ اے پی سی میں مڈ ٹرم الیکشن پر زور دیا جائے اور اسی تیاری کے ساتھ اے پی سی میں شرکت کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے اے پی سی میں شرکت کرنے والے وفد کو حتمی شکل دیدی ہے، تاہم تاحال اے پی سی کے حوالے سے پارٹی میں مشاورتی عمل جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ اکتوبر میں بلاول بھٹو کا پنجاب کا طوفانی دورہ طے پا گیا ہے، آئندہ ماہ بلاول بھٹوزرداری صادق آباد سے پنجاب کے دورے کا آغاز کریں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 21 ستمبر تک توسیع

Read Next

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا مختلف سکولوں کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے