• دسمبر 1, 2021

ای وی ایم کے ذریعے صاف شفاف انتخابات کی بنیاد رکھی جائے گی: فرخ حبیب

اسلام آباد: فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ای وی ایم کے ذریعے صاف شفاف انتخابات کی بنیاد رکھی جائے گی۔

وفاقی وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج ای وی ایم، بیرون ملک پاکستانیوں کی ووٹنگ کے حوالے سے قانون سازی مکمل ہو جائے گی، ٹھپہ مافیا کا راستہ ہمیشہ کیلئے بند ہو جائے گا۔

دوسری جانب وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشین کے نہ احساسات ہوتے نہ ہی کسی سے وابستگی، حکومت متنازعہ انخابات کو شفاف بنانا چاہتی ہے، حکومت جمہوریت کی بالا دستی پر یقین رکھتی ہے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں وہ لوگ ایوان میں آئیں جنہیں عوام منتخب کرے، انتخابات میں سب سے بڑے سٹیک ہولڈر عوام ہیں، عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے، آج کے دن عوام، جمہوریت کی فتح ہوگی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ہمارے پاس عددی تعداد پوری، مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن جواب دے گی: شہباز شریف

Read Next

امریکی ڈالر کو تیسرے روز زور کا جھٹکا، 69 پیسے گر گیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے