• دسمبر 1, 2021

ای وی ایم ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے کا نیا طریقہ ہے:احسن اقبال

شکر گڑھ: سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن احسن اقبال نے کہا ہے کہ ای وی ایم ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے کا نیا طریقہ ہے، دنیا بھر میں انٹرنیٹ ووٹنگ کو ابھی تک تسلیم نہیں کیا گیا جبکہ پی ڈی ایم غیر آئینی اقدامات کے خلاف چٹا ن کی طرح کھڑی ہے۔

شکرگڑھ میں دانیال عزیز کے ڈیرہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ ق لیگ اور ایم کیو ایم حکومت کو آکسیجن فراہم کر رہی ہیں،ان کی قیادت نے اپنی سیاست پر نظرثانی نہ کی تو دونوں جماعتوں کی سیاسی قبر بھی پی ٹی آئی کے ساتھ کھودی جائے گی جبکہ پارلیمنٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے نشستیں مختص کی جائیں۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ کوئی سیاسی جماعت اوورسیز کے کردار کی نفی نہیں کرتی،میرا بیٹا باہر پڑھ کر ملک کی خدمت کے لئے عوامی نمائندگی کے لئے آگے بڑھا،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی پارلیمنٹ میں نمائندگی کے حق میں ہیں،پارلیمنٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی نشستیں مختص کی جائیں جبکہ انٹر نیٹ ووٹنگ دنیا بھر میں ابھی تک تسلیم نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ای وی ایم ووٹوں پر ڈاکہ ڈالنے کا طریقہ ہے،پی ڈی ایم غیر آئنیی اقدامات کے خلاف چٹان کی طرح کھڑی ہے، پی ٹی آئی جماعت تمام سیاسی جماعتوں سے اتحاد کرکے بھی ن لیگ کے سیلاب کو روک نہیں سکتی، دنیا میں 3 فیصد مہنگائی اور پاکستان میں 12 فیصد ہوچکی ہے جبکہ حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں اور روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے مہنگائی ہو رہی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ ملک کی آنے والی نسلوں کو کئی ہزار ارب کے قرضوں میں دھنسا دیا ہے، پارلیمنٹ سمیت ملک کے ادارے تباہ ہو چکے ہیں،عمران خان نے ہٹلر دور کے پارلیمنٹ کی یاد تازہ کر دی ہے، ایم کیو ایم اور ق لیگ حکومت سے چمٹی رہی تو یہ عوام کا غیض و غضب کا نشانہ بنیں گے ،موجودہ حکومت کو ق لیگ اور ایم کیو ایم آکسیجن فراہم کر رہے ہیں جبکہ حکومت کی اتحادی جماعتوں کے قائدین سے کہوں گا کہ وہ اپنے رویوں اور سیاست پر غور کریں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے اشتعال انگیز بیان کو مسترد کردیا

Read Next

بلاول بتائیں13سالوں میں سندھ میں کون سی دودھ کی نہریں بہادیں؟فرخ حبیب

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے