• اپریل 18, 2021

ای سی سی نے بھارت سے 30 جون تک چینی اور کاٹن درآمد کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے 30 جون تک بھارت سے کاٹن یارن درآمد کرنے کی کی منظوری دیدی، نجی شعبے کو بھارت سے چینی درآمد کرنے کی اجازت بھی مل گئی۔

وزیر خزانہ حماد اظہر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ای سی سی وزارتوں کی تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری دی گئی جبکہ 30 جون تک بھارت سے کاٹن یارن کی درآمد کی منظوری بھی دی گئی۔

حکومت نے نجی شعبے کو بھارت سے چینی درآمد کرنے کی بھی اجازت دے دی ہے جس سے ملک میں موجود چینی بحران میں کمی آنے کا امکان ہے۔بھارت سے پانچ لاکھ میٹرک ٹن تک چینی منگوائی جا سکے گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وزیراعظم کےزیرصدارت اجلاس، کورونا کا پھیلاؤروکنےکیلئےسخت اقدامات کافیصلہ

Read Next

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 50 پیسے کمی کا اعلان کر دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے