• اکتوبر 22, 2021

ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 80 روپے تک مہنگا،ریٹ 1440 روپے تک جا پہنچا

اسلام آباد: ایک ہفتے میں آٹے کا بیس کلو کا تھیلا 80 روپے تک مہنگا ہو کر 1440 روپے تک جا پہنچا۔ شہری کہتے ہیں ایسی تبدیلی آئی کہ ہم پہلے سالن اور اب سوکھی روٹی سے بھی گئے، حکمران بتائیں گزارہ کیسے کریں۔

روٹی بھی عوام کی پہنچ میں نہ رہی، ایک ہفتے کے دوران خضدار میں آٹے کا تھیلا 80 روپے، لاڑکانہ میں 60 روپے جبکہ کراچی اور حیدر آباد میں 40 روپے تک مہنگا ہوا۔ کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1440 روپے، اسلام آباد میں 1280 روپے اور راولپنڈی میں 1330 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ 2018 میں آٹے کی تھیلے کی قیمت 771 روپے تھی ۔ شہری کہتے ہیں ایسی تبدیلی آئی کہ ہم پہلے سالن اور اب سوکھی روٹی سے بھی گئے۔

خواتین کا کہنا ہے کہ حکمران خود ہی بتائیں، گزارہ کیسے کریں، تین سال میں آمدن وہی، اخراجات دگنے ہوگئے۔ شہری دکانوں کا رخ تو کرتے ہیں لیکن ہر روز آٹے کے نئی قیمت سن کر بمشکل ایک کلو آٹا لیکر تو کبھی خالی ہاتھ ہی گھر لوٹتے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سکھ کمیونٹی بھارتی وزیراعظم مودی کے خلاف واشنگٹن میں سراپا احتجاج

Read Next

عام انتخابات میں شکست خوردہ عناصر پہلے دن سے ہی سازشیں کر رہے ہیں: عثمان بزدار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے