• دسمبر 8, 2021

ایپل کی آئی کار کا مکمل تھری ڈی ڈیزائن جاری

کار لیزنگ کمپنی واناراما نے ایپل کی آئی کار کا مکمل تھری ڈی ڈیزائن جاری کردیا۔

واناراما کے مطابق، اس کار میں ایک خودکار الکحل میٹر بھی نصب ہوگا جو ڈرائیور کے بیٹھتے ہی اس کے نشے میں ہونے یا نہ ہونے کا پتا چلائے گا۔

ایپل  کی آئی کار کی جاری کردہ تھری ڈی تصاویر کے مطابق آئی کار کا ڈیزائن آئی فون سے مشابہت رکھتا ہے۔

دیکھنے میں ایسے معلوم ہوتا ہے کہ آئی فون میں تھوڑی تبدیلی کر کے پہیے لگا دیے گئے ہوں۔

دروازوں کے ہینڈل، آئی فون کے بٹنوں جیسے رکھے گئے ہیں جبکہ کار کی سفید رنگ بالکل ویسی ہے جیسی 2010 میں آئی فون 4 کاتھا۔

ایپل آئی کار‘ کی ونڈ اسکرین ایک بڑی اسمارٹ فون اسکرین کی طرح ہوگی۔ جس پر سامنے کا منظر اور سفر سے متعلق دوسری معلومات بھی ایک ساتھ دیکھی جاسکیں گی۔

کار کی سیٹیں لچک دار لیکن مضبوط ہوں گی جنہیں گھمایا بھی جاسکے گا جبکہ ڈیش بورڈ بھی مکمل طور پرکسٹمائزیبل ہوگا۔ یعنی ڈرائیور اپنی سہولت کے حساب سے ڈیش بورڈ کو تبدیل کرسکے گا۔

واناراما کا دعوی ہے کہ یہ ڈیزائن بالکل درست اور حقائق پر مبنی ہے کیونکہ یہ اُن پیٹنٹس کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے جو ایپل کارپوریشن نے پچھلے چند سال کے دوران امریکی پیٹنٹ آفس سے حاصل کی ہیں۔

اندازہ ہے کہ یہ کار 2025 تک فروخت کےلیے پیش کردی جائے گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

لاہور میں اسموگ کے ڈیرے: ائیر کوالٹی انڈیکس مجموعی طور پر 424 پر پہنچ گیا

Read Next

ای وی ایم ہیک کریں،10لاکھ روپے انعام پائیں

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے