• مئی 23, 2022

این سی او سی کا 10 فیصد سے کم شرح والے شہروں میں ایس او پیز میں نرمی کا فیصلہ

اسلام آباد:  این سی او سی نے 10 فیصد سے کم شرح والے شہروں میں ایس او پیز میں نرمی کا فیصلہ کرلیا۔ مظفر آباد، پشاور، حیدر آباد، گلگت، مردان اور کراچی میں ایس او پیز میں ردوبدل نہیں کیا جائے گا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا اہم اجلاس ہوا، جس میں مختلف سیکٹرز میں نافذ شدہ ایس او پیز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں 10 فیصد سے کم شرح والے شہروں میں ایس او پیز پر نرمی کا فیصلہ کیا گیا۔ کم شرح والے علاقوں میں سینما، مزارات مکمل ویکسین شدہ افراد کیلئے کھلے رہیں گے۔ کم شرح والے علاقوں میں ان ڈور اسپورٹس سرگرمیوں کی اجازت ہوگی۔ ڈومیسٹک پروازوں پر کھانے اور اسنیکس پر پابندی برقرار رہے گی۔ ٹرینوں میں 80 فیصد، پبلک ٹرانسپورٹ 70 فیصد مسافروں کیساتھ چلائی جائے گی۔

این سی او سی کے مطابق مظفر آباد، پشاور، حیدر آباد، گلگت، مردان اور کراچی میں ایس او پیز میں ردوبدل نہیں کیا جائے گا۔ دس فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں پابندیاں برقرار رکھی جائیں گی۔ انڈور اجتماع پر پابندی جبکہ آؤٹ ڈور 300 افراد کی اجازت ہوگی۔ کورونا 10 فیصد سے زائد مثبت شرح والے علاقوں کیلئے اگلا جائزہ اجلاس 21 فروری کو ہوگا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

گوجرانوالہ: درندہ صفت شخص نے بیوی، ساس اور دو بچوں کو قتل کردیا

Read Next

اپوزیشن جماعتیں عدم اعتماد پر ہمارے مؤقف کی حمایت کر رہی ہیں: بلاول

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے