• اکتوبر 30, 2020

این سی او سی نے ملک بھر میں اجتماعات پر پابندی لگانے کی سفارش کردی،ذرائع

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں اجتماعات پر پابندی لگانے کی سفارش کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ سفارشات نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے گزشتہ روز قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے سیاسی اجتماعات پر پابندی لگی تو اپوزیشن کو مظلوم بننے کا موقع ملے گا۔ صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کو بھی جلسوں کی اجازت دینے سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے این سی او سی کو کورونا وائرس کی صورتحال پر گہری نظر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کیسز بڑھے تو سکولز، شادی ہالز اور دیگر اجتماعات پر پابندی لگائی جا سکتی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بھارت کی پاکستان میں دہشتگردی،معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے نئے ثبوت پیش کردیئے

Read Next

ہانیہ عامر کی سفید جوڑے میں خوبصورت تصویر شوشل میڈیا پر وائرل

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے