• اگست 2, 2021

این اے249:ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ن لیگ کی این اے 249 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ فیصلہ آج ہی سنایا جائے گا۔ ن لیگ کے امیدواد مفتاح اسماعیل نے این اے 249 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست کی تھی۔

بڑی تعداد میں پریذائیڈنگ افسران کی جانب سے فارم 45 پر دستخط نہیں کیے گئے تھے۔ این اے 249 کے 167 پولنگ اسٹیشنز کے فارم 45 پر دستخط موجود نہیں تھے۔

ن لیگی وکیل نے کہا ہمارے پولنگ ایجنٹس کو فارم 46 بھی جاری نہیں کیے گئے۔ 180پو لنگ اسٹیشنز میں جو کارروائی ہوئی وہ قانون کے مطابق نہیں تھی۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا تصدیق شدہ فارم 45 اور 46 نہ ہونے سے پورا الیکشن مشکوک ہوگیا۔

وکیل ن لیگ سلمان اکرم راجہ الیکشن کمیشن خود چاہے تو دستیاب مواد پر دوبارہ پولنگ کا حکم دے سکتا ہے۔

الیکشن کمیشن ممبر پنجاب الطاف قریشی نے کہا کہ بغیر کسی دراخوست دوبارہ پولنگ کا جائزہ نہیں لے سکتے۔ جس حد تک کیس ہے وہاں تک ہی محدود رہیں گے۔

پیپلزپارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل میں کہا کہ پولنگ کے دوران مسلم لیگ ن نے کسی فورم پر کوئی شکایت نہیں کی۔

صرف یہ کہنا کافی نہیں کہ بے ضابطگیاں ہوئی ہیں، نشاندہی کرنی ہوتی ہے کہ کہاں کیا بے ضابطگی ہوئی ہے۔
وکیل پیپلزپارٹی نے کہا کہ ریٹرننگ افسر دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کرنے کا پابند نہیں۔

سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفٰی کمال کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کیس کو پیپلزپارٹی اور ن لیگ تک محدود نہ رکھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وزارت تعلیم کا پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان

Read Next

آئی پی ایل کورونا کے باعث ملتوی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے