• دسمبر 1, 2021

این اے 75 دھاندلی کیس: ذمہ داران کیخلاف محکمانہ اور فوجداری کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد: این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کی انکوائری رپورٹ سامنے آنے کے بعد ذمہ داران کے خلاف محکمانہ اور فوجداری کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کی صدارت میں الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران این اے 75 ڈسکہ کے حوالے سے انکوائری رپورٹس کا جائزہ لیا گیا، الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ کی دونوں انکوائری رپورٹس پبلک کر دیں۔

الیکشن کمیشن نے آر او، ڈی آر او کو او ایس ڈی بنا دیا۔ انکوائری میں ذمہ دار افراد کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ انکوائری رپورٹس میں ذمہ دار افسران کیخلاف کاروائی کے لیے کمیٹی قائم کی گئی اور کمیٹی سیکرٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں قائم کی گئی۔

اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ زمہ داران کے خلاف محکمانہ اور فوجداری کارروائی کی جائے گی، الیکشن کمیشن کا افسران کے خلاف کاروائی کے حوالے سے جائزہ اجلاس سات روز بعد ہو گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بروقت اقدامات کے نتائج: کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ریکارڈ

Read Next

پبلک ٹرانسپورٹ میں عوام پر کرایوں میں اضافے کا بم بھی گرا دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے