• دسمبر 8, 2021

این اے 75 دھاندلی رپورٹ، وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ کیخلاف کارروائی کی جائے: مریم اورنگزیب

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ این اے 75 کی دھاندلی انکوائری رپورٹ پر الیکشن کمیشن وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف کارروائی کرے۔

ڈسکہ الیکشن کی تحقیقاتی رپورٹ پر رد عمل دیتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب کے خلاف کارروائی کی جائے۔ عمران صاحب کو خلاف الیکشن قوانین کے مطابق سزا ملنی چاہیے، الیکشن کمیشن کی رپورٹ اِس بات کا ثبوت ہے کہ دھاندلی کی پیداوار عمران صاحب نے ڈسکہ الیکش چوری کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈسکہ ‎الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر فی الفور عمل درآمد کیا جائے، تمام ذمہ داران کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔ ‎ثابت ہوگیا این اے 75 میں دھاندلی کی دھند پھیلانے کے ذمہ دار وزیراعظم عمران خان ہیں، ووٹ کے تھیلے چوری کرنے اور عملے کے اغوا کے ذمہ دار عمران صاحب اور وزیر اعلی پنجاب ہیں ‎الیکشن کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ ادھوری ہے۔ اصل ذمہ داران سے صرف نظر کیوں کیا جا رہا ہے، ‎واضح ہو گیا عمران صاحب کی ایماء پر وزیراعلی پنجاب، وفاقی وزرا اور دیگر حکومتی رہنماؤں نے منظم انداز سے دھاندلی کے جرم کا ارتکاب کیا۔ ‎عمران صاحب اور وزیر اعلی پنجاب سمیت وفاقی اور صوبائی ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے اور سزائیں دی جائیں، ‎غیر قانونی حکم ماننے والوں کے خلاف کارروائی کے ساتھ جنہوں نے یہ غیر قانونی حکم دیا، ان کے خلاف بھی کارروائی کرنے سے ہی انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اسحاق ڈار کی نااہلی کا ریفرنس چیئرمین سینیٹ کو بھجوا دیا گیا

Read Next

برازیلین معروف گلوکارہ ماریلیا مینڈونسا طیارہ حادثے میں چل بسیں

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے