• جون 14, 2021

این اے 249 میں ضمنی انتخاب، پولنگ کا عمل جاری

کراچی: کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

2 سو 76 پولنگ اسٹیشنز پر 30 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے تاہم اصل مقابلہ مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کے درمیان ہو رہا ہے۔  صبح 8 بجے شروع ہونے والا پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

پولنگ کے روز ضلع  کیماڑی میں مکمل اور ضلع غربی کے سب ڈویژن مومن آباد میں عام تعطیل ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 30 لاکھ 39 ہزار رجسٹرڈ ووٹرز اپنے نمائندے کا انتخاب کریں گے۔

حلقے میں خواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 37 ہزار 935 اور مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ ایک 656 ہے۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ندیم حیدر کے مطابق حلقے کے 184 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس جبکہ 92 حساس قرار دیے گئے ہیں۔ 2 ہزار پولیس اہلکار اور ساڑھے آٹھ سو سے زائد رینجرز اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

حلقہ این اے 249 کی نشست پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کے سینیٹر منتخب ہونے کے  بعد خالی ہوگئی تھی۔

کورونا صورتحال کے باعث  سیاسی جماعتوں نے جلسے منسوخ جبکہ انتخابی ریلیاں منعقد کیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پاکستان میں کورونا سے مزید 150 اموات

Read Next

ہم صدی کے انتہائی سخت بحران سے گزر رہے ہیں، امریکی صدر

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے