• اگست 2, 2021

این اے 249 ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا

کراچی: این اے 249 ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا۔ پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل 16 ہزار 156 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

الیکشن کمیشن کے تعینات ڈی آر او ندیم حیدر نے نتائج کا علان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن پر امن رہا، قانون نافذ کرنے والے ادارے سرگرم رہے، ووٹ ڈالنے کی شرح 21.64 رہی۔

کامیابی حاصل کرنے والی جماعت کے رہنما سعید غنی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی گنتی کے دوران مسلم لیگ ن سے آگے رہی، مسلم لیگ ن کا نتائج سے قبل جیت کا اعلان کرنا حیران کن ہے۔

ادھر مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے نتائج کو متنازع قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ کم ٹرن آوٹ ہونے کے باوجود نتائج میں تاخیر ہونا شقوق و شبہات پیدا کرتا ہے۔ پاک سر زمین پارٹی، ٹی ایل پی سمیت دیگر جماعتوں کی جانب سے بھی نتائج پر سوال اٹھائے گئے ہیں

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

‘ماضی میں پارٹی ٹکٹ دیتے ہوئے غلطیاں ہوئیں، آج سوچتا ہوں فلاں کو وزیر کیوں بنایا’

Read Next

این اے 249 ضمنی الیکشن میں کامیابی: بلاول بھٹو کا کراچی کی عوام سے اظہار تشکر

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے