• اگست 2, 2021

این اے 249 ضمنی الیکشن: مفتاح اسماعیل کی دوبارہ گنتی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

کراچی سے قومی اسمبلی کیے حلقے این اے 249 میں ضمنی الیکشن کی دوبارہ گنتی سے متعلق پاکستان مسلم لیگ نواز کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی درخواست 4 مئی کو سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے این اے 249 کے ضمنی انتخابات کا حتمی نتیجہ مرتب کرنے سے روکتے ہوئے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے این اے 249 کے انتخابی نتائج روکنے کا بھی حکم دے دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 249 میں دوبارہ گنتی کی درخواست پر فیصلہ ہونے کے بعد نتائج جاری کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ ن لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 کے انتخابی نتائج کو چیلنج کردیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق مفتاح اسماعیل نے حلقہ این اے 249 کے ریٹرننگ آفیسر کو تحریری درخواست دے دی ہے۔ مفتاح اسماعیل کی جانب سے ریٹرننگ آفیسر کو 3 درخواستیں لکھی گئی ہیں۔

ن لیگی رہنما مفتاح اسماعیل نے درخواست میں حلقہ این اے 249 کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ مفتاح اسماعیل نے الیکشن کمیشن سے بھی تفصیلات مانگ لی ہیں۔

ن لیگ کے امیدوار نے مطالبہ کیا ہے کہ ووٹرز کے انگوٹھوں کے نشان کی جانچ پڑتال کی جائے۔

یاد رہے کہ کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا ہے۔

276 میں سے 276 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار قادرمندو خیل 16 ہزار156 لے کر کامیاب ہو گئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے مفتاح اسماعیل 15 ہزار 573 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جب کہ پاک سرزمین پارٹی 9 ہزار227 اور تحریک انصاف نے 8 ہزار 922 ووٹ لیے۔

غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق ایم کیو ایم نے 7 ہزار 511ووٹ لیے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

این اے 249 کے انتخابات میں تمام جماعتیں دھاندلی کا دعویٰ کر رہی ہیں، وزیر اعظم

Read Next

وزیر اعظم عوام میں نکلے تو شہر میں کرفیو نہیں لگا ہوتا، مریم نواز

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے