• ستمبر 30, 2022

ایم کیو ایم پاکستان کا حکومت پر بھروسہ کرنے سے انکار

ایم کیو ایم پاکستان نے وفاقی حکومت پر بھروسہ کرنے سے انکار کر دیا۔

ایم کیو ایم پاکستان اپوزیشن کی دو جماعتوں مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ف پر اعتبار کرنے کو تیار ہو گئی۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے وسیم اختر کا کہنا تھا ساڑھے 3 سال بعد اب حکومت پر بھروسہ نہیں ہے۔

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ اگر مسلم لیگ ن اور مولانا فضل الرحمان ضمانت دیں تو آصف زرداری کے وعدے پر اعتبار کرکے اپوزیشن کے ساتھ جا سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ چند روز قبل ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہم حکومت کے اتحادی ضرور ہیں لیکن تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ہمارے آپشنز کھلے ہیں۔

دوسری جانب حکومت کی دوسری بڑی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کا جھکاؤ بھی اپوزیشن کی جانب ہو گیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

جراثیم کش، کھانے اور گھل جانیوالا پلاسٹک تیار

Read Next

کراچی ٹیسٹ: آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔