• اپریل 18, 2021

ایم کیو ایم لندن کی کہکشاں حیدر کا کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا نیٹ ورک چلانے کا انکشاف

کراچی:  ایم کیو ایم لندن کی کہکشاں حیدر کا کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا نیٹ ورک چلانے کا انکشاف ہوا، امریکا میں مقیم خاتون متحدہ بانی کے حکم پر ٹارگٹ کلنگ کراتی رہی۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد نے رینجرز حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز اور سی ٹی ڈی نے ایک مشترکہ آپریشن کیا، 2017 میں رینجرز نے ایم کیو ایم لندن کی ٹارگٹ کلرز کی ٹیم پکڑی تھی، ٹیم جب جیل گئی تو ان کی معلومات پر انٹیلجنس آپریشن کیا جاتا رہا ہے، امریکہ سے کہکشاں نامی خاتون ایک ٹیم کراچی میں چلا رہی تھی، کہکشاں نامی خاتون کی کال ریکارڈنگ بھی سامنے آئی، ریکارڈنگ میں خاتون ٹارگٹ کلر سے ٹارگٹ کے حوالے سے بات کر رہی ہے۔

ریجنرز حکام نے کہا کہ  را  کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے کئی منصوبے بنائے گئے، گرفتار تین ملزموں نے اعتراف جرم کرلیا، جنہیں گرفتار کیا تھا ان کو عمر قید کی سزا مل چکی، بیرون ملک بیٹھ کر ملک میں افراتفری پھیلائی جا رہی ہے

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سینٹ انتخابات میں پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی:پی ٹی آئی نے2ارکان کو فارغ کردیا

Read Next

پشاور ہائیکورٹ کا ٹک ٹاک ایپلی کیشن آج سے بند کرنے کا حکم

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے