• اکتوبر 30, 2020

ایم ایل ون پاکستان کی تاریخ بدلنے والا منصوبہ ہے: وزیر ریلوے

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ایم ایل ون منصوبے کو پاکستان کی تاریخ بدلنے والا منصوبہ قرار دیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہم 70 سال سے لنگڑی لولی ریلوے چلارہے ہیں مگر اب ایم ایل ون پاکستان کی تاریخ بدلنے والا منصوبہ ہے، اس سے ایک لاکھ سے زائد افراد کو روزگار ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے چین کے انجینئرز بھی آئیں گے اور ہماری لیبر کو بھی کام ملے گا، 90 فیصد نوکریاں پاکستانیوں کو ملیں گی۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ حکومت کا سب سے بڑا پروجیکٹ ایم ایل ون ہے، اسی سال ایم ایل ون پر کام شروع ہوجائے گا جس کے بعد ایم ایل ٹو ہے اور ایم ایل تھری بھی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے ٹریک 70.62 فیصد آبادی سے گزرتا ہے، ریلوے میں تین چار بنیادی حادثات ہوئے  جس سے  قریب علاقوں تک کی آبادی متاثر ہوئی تاہم اس منصوبے سے لوگوں کو متاثر نہیں کریں گے جو متاثر ہوا اس کو اچھا معاوضہ دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے لاہور سے کراچی کا سفر 7 گھنٹے کا ہوجائے گا اور مستقبل میں یلوے کا سارا سسٹم خود کار ہوجائے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

رمضان شوگر ملز ریفرنس: شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد

Read Next

‘پہلے دن سے کہہ رہے ہیں نیب کو ختم کر دیں ورنہ یہ پاکستان کو ختم کر دیگا’

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے