• جولائی 30, 2021

ایمن سلیم نے اداکاری سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا

لاہور: اپنے پہلے ہی ڈرامے سے مقبولیت پانے والی اداکارہ ایمن سلیم نے اداکاری سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا۔

رپورٹ کے مطابق اداکارہ ایمن سلیم نے اپنے شوبز کیریئر سے متعلق مذکورہ اعلان انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک اسٹوری کے ذریعے کیا۔اپنی انسٹاگرام سٹوری میں ایمن سلیم نے مداحوں کو اطلاع دیتے ہوئے لکھا کہ ‘میں یہ بتانا چاہتی ہوں کہ اب میں مزید اداکاری نہیں کروں گی۔

اداکارہ ایمن سلیم نے مزید لکھا کہ ‘مجھے شوبز انڈسٹری سے بہت محبت ہے اور میں اس کا بہت احترام کرتی ہوں اور انشااللہ انڈسٹری سے جڑی رہوں گی۔انہوں نے مداحوں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل کے فیصلے سے بھی آگاہ کریں گی۔تاہم ایمن نے اچانک اداکاری سے کنارہ کشی کے فیصلے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

آل پنجاب فٹ بال چمپئین شپ کا اعزاز سیالکوٹ کی ٹیم نے اپنے نام کر لیا

Read Next

پاک افغان طور خم بارڈر پر آج سے ہر قسم کی آمدورفت بند رہے گی: شیخ رشید

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے