• جولائی 30, 2021

ایمان علی کا خلیل الرحمان کیساتھ کام کرنے سے انکار

کراچی:ماڈل اور اداکارہ ایمان علی نے مصنف اور لکھاری خلیل الرحمان کے ساتھ کام کرنے سے صاف انکار کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایمان علی حال ہی میں ایک شو میں شریک ہوئیں ۔میزبان کے سوال پر ایمان کا کہنا تھا کہ مسترد کی گئی فلموں میں کچھ ایسی فلمیں بھی شامل ہوسکتی ہیں کہ جن کے ہدایت کار اگرچہ دوست ہوں لیکن ان کے لکھاری بالکل بھی دوست نہ ہوں یا پھر کوئی زہر بھی لگ رہا ہو۔

وہ ماضی میں خلیل الرحمان کی لکھی گئی فلم میں کام سے انکار کرچکی ہیں ، فلم میں خلیل صاحب نے ہیروئن کے کردار سے دغا کیا، فلم کے رائٹر کو پنجابی اور پنجاب کا پتہ تھا لیکن انھوں نے اس کے برخلاف لکھا ۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ کوئی ان کے پاس بہترین سکرپٹ لے کر آئے اور انہیں کام کی پیشکش کرے تا ہم وہ خلیل صاحب کے ساتھ کام کرنے کا ارادہ نہیں رکھتیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

خیبرپختونخوا میں ایک بار پھر گندم اور آٹے بحران کے خدشات

Read Next

پی ایس ایل: ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دیدی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے