• جنوری 19, 2022

ایمازون پر 1ارب 30کروڑ ڈالر کا جرمانہ عائد

روم: دنیا کے سب سے بڑے آن لائن شاپنگ پلیٹ فارم ایمازون پر اطالوی ریگولیٹرز نے 1 ارب 30کروڑ ڈالر جرمانہ عائد کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایمازون پر مارکیٹ میں اپنی اجارہ داری قائم کرنے کا الزام تھا۔

ریگولیٹرز کے مطابق آن لائن شاپنگ پلیٹ فارم نے اپنی ڈیلیوری سروس شروع کی تھی اور اس سروس کے استعمال کرنے والوں کو خصوصی مراعات دی جاتے تھیں جس سے دیگر ڈیلیورٹی سروسز کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ اٹلی میں دو ہفتے پہلے بھی ایمازون کو 68 ملین یوروز کا جرمانہ کیا گیا تھا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اومی کرون سے بچاؤ: پنجاب حکومت کی ویکسی نیشن مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت

Read Next

عمران خان کسی اور حکومت کے کام پر فیتا کاٹتے ہیں: ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے