• مئی 25, 2022

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 27 روپے اضافہ، سلنڈر 2758 روپے کا ہوگیا

مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کا گھریلو سلنڈر 318 روپے مزید مہنگا کردیا گیا۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 318 روپے 74 پیسے  مہنگا ہوگیا ہے جس کے بعد 11.8 کلو کے گھریلو  سلنڈر کی نئی قیمت 2758 روپے 67 پیسے ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 27 روپے ایک پیسے اضافہ ہوا ہے، ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 233 روپے 78 پیسے ہوگئی ہے، ایل پی جی کی نئی قیمت کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر  اس وقت2439 روپے 93  پیسے کا ہے۔

Read Previous

وزیراعظم کا پیٹرول اور ڈیزل 10،10 روپے، بجلی 5 روپے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان

Read Next

سانحہ مری، ہائیکورٹ پنڈی بینچ کا فواد چوہدری کی ٹوئٹس کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے