• ستمبر 18, 2021

ایل پی جی کی سلنڈر میں منتقلی غیر قانونی ,دکانیں سیل ,کاروبار کرنیوالوں کیخلاف مقدمات درج کروانے کا حکم

سرگودھا(  ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بلال فیروز جوئیہ نے ایل پی جی کی غیر قانونی فروخت اور منتقلی کانوٹس لیتے ہوئے تمام اسسٹنٹ کمشنروں اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کریں ۔یہ کاروبار حادثات کاسبب بن رہاہے ،انسانی زندگیوں کو سخت خطرات لاحق ہیں ۔ ان خیالا ت کاا ظہار انہوں نے ضلعی مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ایل پی جی کی ایک سلنڈر سے دوسرے سلنڈر میں منتقلی غیر قانونی فعل ہے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ اس کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں او ردکانوں کو سیل کر دیا جائے ۔انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کا اس کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف زیر وٹالرینس ہے ۔اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا او رسفارش کلچر بھی برداشت نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے مزید کہاکہ ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی کااستعمال ممنوع ہے ایسی گاڑیوں کو تھانوں میں بند کر دیاجائے ۔ایل پی جی سلنڈر قبضہ میں لے لئے جائیں او رمالکان کو بھار ی جرمانے کئے جائیں جبکہ ڈرائیوروں کے لائسنس قبضہ میں لے کر منسوخی کے اقدامات کئے جائیں تاکہ غیر قانونی کاروبار کو روکا جاسکے ۔ اس اقدام سے شہریوں کی زندگی کو محفوظ بنایا جا سکے گا

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

محمد نواز مثبت کوویڈ ٹیسٹ کے باعث قرنطینہ میں منتقل

Read Next

3روز میں ٹماٹر کی قیمت میں 100 روپے کلو اضافہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے