
لاہور:سابق قومی کپتان شاہد آفریدی کو بیمار بیٹی کی وجہ سے لنکا پریمیئر لیگ چھوڑ کر وطن واپس آنا پڑا لیکن صورتحال کی بہتری کے بعد ان کے دوبارہ ٹیم جوائن کرنے پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایل پی ایل میں گال گلیڈی ایٹرز کی قیادت کرنیوالے شاہد آفریدی کو اچانک وطن واپس آنا پڑا جس پر ان کے مداحوں کو مایوسی کا سامنا رہا لیکن اس کا سبب ان کی چھوٹی بیٹی کی علالت تھی جس کا انکشاف بعد میں سوشل میڈیا کے علاوہ ایل پی ایل کی آفیشل ویب سائٹ پر بھی کیا گیا۔ آفریدی کی واپسی اس لئے مشکل لگتی ہے کہ سری لنکا جانے پر ان کو قرنطینہ کرنا پڑے گا اوراس عرصے میں ایونٹ ختم ہوجائیگا۔
0 Reviews