• اکتوبر 26, 2021

ایل این جی ریفرنس کو نیب ترمیمی آرڈیننس کی بنیاد پر خارج کرنے کی استدعا، نیب سے جواب طلب

اسلام آباد: احتساب عدالت اسلام آباد نے ایل این جی ریفرنس کے ملزمان کی نیب ترمیمی آرڈیننس کی بنیاد پر ریفرنس خارج کرنے کی استدعا پر نیب سے جواب طلب کرلیا۔

احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت کی، ایل این جی ریفرنس میں تمام نجی شخصیات نے ریفرنس خارج کرنے کی استدعا کر دی اور کہا کہ کابینہ اور کمیٹی فیصلوں اور طریقہ کار کی غلطی وغیرہ سمیت دیگر الزامات کو نیب دائرہ اختیار سے نکال دیا گیا ہے تاہم نیب نے ایل این جی ریفرنس ختم کرنے کی مخالفت کردی اور کہا کہ کابینہ فیصلوں کو جو نیب سے استشنا دیا گیا وہ 6 اکتوبر کے بعد ہو گا۔

ائیربلیو کے سی ای او چودھری اسلم نے بطور پرائیویٹ شخص ریفرنس سے نام نکالنے کی استدعا کردی، احتساب عدالت نے نیب اور ملزمان کے وکلاء سے 26 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا کہ بتایا جائے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد ایل این جی ریفرنس کا ٹرائل ہوگا یا نہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ہیما مالنی سے مشابہہ قرار دئیے جانے پر کیارا ایڈوانی خفا

Read Next

Headlines | 12 October 2021 | A1 Tv News

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے