• جنوری 23, 2021

ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں، بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

اسلام آباد:پاکستان نے ایل او سی پر بھارتی افواج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا اور احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی افواج نے بگسر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی، بھارتی افواج کی اشتعال انگیزی سے ایک شہری شہید ہوا، بھارت رواں برس 2 ہزار 840 بار سیز فائر کی خلاف ورزیاں کر چکا ہے، رواں برس بھارتی فائرنگ سے 27 شہادتیں اور 245 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کا معصوم شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، بھارتی فورسز مسلسل لائن آف کنٹرول، ورکنگ باونڈری پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں، بھارت کی پے در پے اشتعال انگیزیاں خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، بھارت ان حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔ پاکستان نے مطالبہ کیا کہ بھارت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے، بھارت 2003ء کے جنگ بندی انتظام کی پاسداری کرے، ہندوستان کا نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین، اقدار کے منافی ہے، اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کو ایل او سی پر کام کرنے دیا جائے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

‘بلاول نے خود کو قرنطینہ کرلیا، اپنی جان کی حفاظت آپکا حق، یہی حق عوام کا بھی ہے’

Read Next

چینی صدر نے جوبائیڈن کو انتخابات میں‌ کامیابی کی مبارکباد دیدی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے