• نومبر 28, 2020

ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی، بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی

اسلام آباد: پاکستان نے ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ دفتر خارجہ نے کہا بھارتی فوج نے نیزہ پیر اور رکھ چکری سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی، بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون سمیت 2 شہری زخمی ہوئے، بھارتی فوج جان بوجھ کر ورکنگ باؤنڈری اور ایل او سی پر سول آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے، بھارتی فوج کا جان بوجھ کر سول آبادی کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کے منافی ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق رواں برس بھارت نے 2 ہزار 580 مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی، بھارتی فوج کی اشتعال انگیزیوں سے 19 شہری شہید اور 199 زخمی ہوئے، بھارت اپنی فوج کو جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کا پابند بنائے، بھارت سرحدی اشتعال انگیزیوں کے ذریعے کشمیر میں جاری مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ایاز صادق کے بیان کا معاملہ: لاہور کے تھانہ سول لائنز میں اندراج مقدمہ کیلئے درخواست

Read Next

منی لانڈرنگ ریفرنس:شہباز شریف سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے