• دسمبر 1, 2021

ایلون مسک نے 5 بلین ڈالر کے حصص فروخت کردئیے

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کمپنیوں کے سربراہ ایلون مسک نے صارفین کی بات مان کر ٹیسلا کمپنی کے 5 بلین ڈالر سے زائد کے شیئرز فروخت کر دئیے۔

رائٹرز کے مطابق ایلون مسک نے گزشتہ ہفتے ٹوئٹر پر کرائے گئے ایک سروے کے نتیجے میں یہ شیئرز فروخت کیے۔ انہوں نے اپنے فالوورز سے سوال پوچھا تھا کہ کیا ان کو ٹیکس کی ادائیگی کے لیے ٹیسلا کے دس فیصد شیئرز فروخت کرنے چاہئیں۔

ایلون مسک کے ٹوئٹر پر پول پوسٹ کرنے کے بعد لاکھوں افراد نے اس کا جواب دیا۔ تقریباً 57 فیصد فالوورز کا کہنا تھا کہ ایلون مسک کو شیئرز فروخت کر کے ٹیکس ادا کرنا چاہیے۔

امریکی سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کے پاس جمع کرائی گئی دستاویزات میں دنیا کے امیر ترین شخص نے اپنی کمپنی کے نو لاکھ 30 ہزار سے زائد شیئرز فروخت کیے ہیں۔

مزید برآں ایلون مسک کی ایک ٹوئٹ سے کمپنی کو دو دن میں 50 بلین ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔ ٹیسلا کمپنی کے حصص کی قیمت میں 16 فیصد کی کمی کے بعد ایلون مسک کی دولت تقریباً 212 بلین پاؤنڈ تک گر گئی تھی۔

ایلون مسک امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے اکثریتی شیئرز کے مالک ہیں۔ گزشتہ سال جون میں انہیں کمپنی شیئرز کی قیمت بڑھنے سے کافی فائدہ ہوا تھا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سنجیو کمار قربانی دینے والی بیوی کی تلاش میں چل بسے: ہیما مالینی

Read Next

امریکا میں مہنگائی کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے