• مئی 23, 2022

ایلون مسک نے 10 کھرب روپے عطیہ کر دئیے

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے ٹیسلا کے حصص میں 5.7 بلین ڈالر خیراتی ادارے کے لیے عطیہ کیے ہیں۔

ان  شیئرز کو عطیہ کرنے کا انکشاف پیر کو یو ایس سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کو دی گئی فائلنگ میں ہوا۔ فائلنگ کے مطابق یہ حصص گزشتہ سال 19 نومبر سے 29 نومبر کے درمیان تحفے میں دیئے گئے تھے، جس میں حصص کے وصول کنندہ یا وصول کنندگان کا نام نہیں تھا۔

عطیات کے وقت ٹیسلا کا اسٹاک ایک ہزار ڈالرز فی شیئر سے اوپر ٹریڈ کر رہا تھا۔

عطیہ کردہ حصص کی قیمت 5.7 بلین ڈالر کی تھی جو لین دین کی تاریخ پر سب سے زیادہ اور سب سے کم قیمت کی اوسط کی بنیاد پر تھی۔

اس خیراتی امداد نے ایلون مسک کو 2021 میں امریکہ کا دوسرا سب سے بڑا عطیہ کرنے والا شہری بنا دیا ہے، ٹیسلا کے سی ای او صرف بل گیٹس اور میلنڈا فرنچ گیٹس سے پیچھے ہیں جنہوں نے گزشتہ سال 15 بلین ڈالر رقم عطیہ کی۔

پچھلی سیکیورٹیز فائلنگ سے پتہ چلتا ہے کہ مسک نے 2021 کے آخری دو مہینوں میں ٹیسلا کے 16 بلین ڈالر سے زیادہ کے حصص فروخت کیے۔ جن میں سے اندازے کے مطابق 11 بلین ڈالرز امریکی فیڈرل ٹیکس بل ادا کیے جائیں گے۔

عطیہ کیے گئے حصص کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ یاد رہے مسک نے ایک فاؤنڈیشن بھی قائم کی ہے جو بچوں کے بارے میں تحقیق اور سائنسی ایجادات کے لیے گرانٹ دیتی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

عمران خان سے گزارش ہے معیشت پر توجہ اور عوام کو ریلیف دیں، جہانگیر ترین

Read Next

آئر لینڈ سے ہارنے والی نیپالی ٹیم کے وکٹ کیپر نے دل جیت لیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے