
اسلام آباد: ایف بی آر نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں غیر منقولہ جائیداد کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، جائیداد کی مالیت بڑھنے سے ٹرانسفر فیسیں بھی بڑھ جائیں گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق غیر منقولہ گھریلو، کمرشل جائیداد اور فلیٹس پر کیپٹل ویلیو ٹیکس کا دائرہ کار 21 سے 40 شہروں تک بڑھایا گیا ہے، کیپٹل ویلیو ٹیکس کی تشخیص اور وصولی کیلئے غیر منقولہ جائیداد کی مالیت میں بھی 25 سے 110 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔
جن شہروں کیلئے نئی ویلیوایشن جاری کی گئی ہے ان میں اسلام آباد، راولپنڈی، ایبٹ آباد، اٹک ، بہاولپور اور دیگر شہر شامل ہیں۔
0 Reviews
Tags: 3pm headlines today 92 news 92 News Hd 92 news headlines 92 news headlines today 92 news live today