• نومبر 25, 2020

ایف بی آر نے فلم سٹار فواد خان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا

لاہور:ایف بی آر نے فلمسٹار فواد خان کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے اداکار کی غیرملکی آمدن پر ٹیکس معاملات کی چھان بین شروع کر دی۔ ایف بی آر نے فلمسٹار فواد خان کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات کیلئے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے فلمسٹار فواد خان کی 5 سالہ ٹریول ہسٹری کا ریکارڈ مانگ لیا۔ فواد خان نے سال 2019 کے انکم ٹیکس گوشوارے میں ایک کروڑ 17 لاکھ ڈالر غیر ملکی آمدن ظاہر کی۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر فلمسٹار فواد خان کی بیرون ملک آمدن پر ٹیکس ادائیگی کا جائزہ لینے کیلئے ادائیگیاں کرنے والوں سے بھی رابطہ کرے گا، ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے فواد خان کا سال 2017 کا آڈٹ بھی شروع کر رکھا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے فلمسٹار فواد خان کی ایک کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کی پراپرٹی کی تفصیلات بھی اکٹھی کر رکھی ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ٹیلر سوئفٹ سب سے زیادہ پسند کی جانے والی گلوکارہ

Read Next

گستاخانہ خاکوں کا معاملہ: وزیراعظم کا مسلم ممالک کے سربراہان کو خط

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے