• اکتوبر 26, 2020

ایف اے ٹی ایف سے متعلق 4 قوانین پر حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک برقرار

اسلام آباد۔ ایف اے ٹی ایف سے متعلق چار قوانین پر حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ اپوزیشن نے منی لانڈرنگ سے متعلق جرائم کو نیب دائرہ اختیار سے نکالنے کا مطالبہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کے معاملات نیب کو دیئے تو سیاستدانوں کیخلاف استعمال ہوسکتے ہیں، اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ ترمیم میں نیب کے اختیارات ختم کرنے پر ساتھ دینگے۔ ضابطہ فوجداری، وقف اور ٹرسٹ کے قوانین میں بھی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ اپوزیشن نے قوانین میں ترامیم کیلئے تحریک انصاف کے کسی بھی وزیر کے ساتھ بیٹھنے سے انکار کر دیا اور کہا قوانین میں ترمیم کے لئے صرف وزیر قانون کے ساتھ بات چیت ہوگی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

لوڈشیڈنگ سے متعلق کیس: سپریم کورٹ نے کے الیکٹرک کی رپورٹ مسترد کر دی

Read Next

بریکنگ نیوز،چیف جسٹس کے الیکٹرک حکام پر پھر برہم

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے